Raah-e-Noor رہِ نور
اردو
EnglishاردوالعربيةBahasa IndonesiaTürkçeFrançais

صفحۂ اول › قرآن میں انبیاء کرام › ہارون

هارون عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ

ہارون

موسیٰ علیہ السلام نے اللہ سے دعا کی کہ ان کے گھر والوں میں سے ان کے بھائی ہارون کو ان کا مددگار بنا دے، انہیں مضبوط کرے اور کام میں شریک کرے۔ اللہ نے یہ دعا قبول کی اور اپنی رحمت سے ہارون کو نبی بنایا۔ جب موسیٰ چالیس راتوں کے لیے اپنے رب سے ملاقات کو گئے تو ہارون کو قوم میں اپنا جانشین بنایا اور کہا کہ اصلاح کرتے رہنا اور فساد کرنے والوں کی راہ پر نہ چلنا۔

قرآن سے

وَٱجۡعَل لِّي وَزِيرٗا مِّنۡ أَهۡلِي

اور میرا وزیر میرے کنبے میں سے کر دے.

طه 20:29

هَٰرُونَ أَخِي

یعنی میرے بھائی ہارون (علیہ السلام) کو.

طه 20:30

ٱشۡدُدۡ بِهِۦٓ أَزۡرِي

تو اس سے میری کمر کس دے.

طه 20:31

وَوَهَبۡنَا لَهُۥ مِن رَّحۡمَتِنَآ أَخَاهُ هَٰرُونَ نَبِيّٗا

اور اپنی خاص مہربانی سے اس کے بھائی کو نبی بنا کر عطا فرمایا.

مريم 19:53

۞وَوَٰعَدۡنَا مُوسَىٰ ثَلَٰثِينَ لَيۡلَةٗ وَأَتۡمَمۡنَٰهَا بِعَشۡرٖ فَتَمَّ مِيقَٰتُ رَبِّهِۦٓ أَرۡبَعِينَ لَيۡلَةٗۚ وَقَالَ مُوسَىٰ لِأَخِيهِ هَٰرُونَ ٱخۡلُفۡنِي فِي قَوۡمِي وَأَصۡلِحۡ وَلَا تَتَّبِعۡ سَبِيلَ ٱلۡمُفۡسِدِينَ

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) سے تیس راتوں کا وعده کیا اور دس رات مزید سے ان تیس راتوں کو پورا کیا۔ سو ان کے پروردگار کا وقت پورے چالیس رات کا ہوگیا[1] ۔ اور موسیٰ (علیہ السلام) نے اپنے بھائی ہارون (علیہ السلام) سے کہا کہ میرے بعد ان کا انتظام رکھنا اور اصلاح کرتے رہنا اور بدنظم لوگوں کی رائے پر عمل مت کرنا۔[2]

مترجم کے حواشی

[1] فرعون اور اس کے لشکر کے غرق کے بعد ضرورت لاحق ہوئی کہ بنی اسرائیل کی ہدایت ورہنمائی کے لیے کوئی کتاب انہیں دی جائے۔ چنانچہ اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ (عليه السلام) کو تیس راتوں کے لیے کوہ طور پر بلایا، جس میں دس راتوں کا اضافہ کرکے اسے چالیس کر دیا گیا۔ حضرت موسی (عليه السلام) نے جاتے وقت ہارون (عليه السلام) کو، جو ان کے بھائی بھی تھے اور نبی بھی، اپنا جانشین مقرر کر دیا تاکہ وہ بنی اسرائیل کی ہدایت واصلاح کا کام کرتے رہیں اور انہیں ہر قسم کے فساد سے بچائیں۔ اس آیت میں یہی بیان کیا گیا ہے ۔ [2] حضرت ہارون (عليه السلام) خود نبی تھے اور اصلاح کا کام ان کے فرائض منصبی میں شامل تھا، حضرت موسی (عليه السلام) نے انہیں محض تذکیر وتنبیہ کے طور پر یہ نصیحتیں کیں، میقات سے یہاں مراد وقت معین ہے۔

الأعراف 7:142

ان سب پر سلام ہو۔ واقعات صرف قرآن سے خلاصہ کیے گئے ہیں؛ دوسرے ذرائع کی تفصیلات شامل نہیں کی گئیں۔

آخری بار جانچا گیا: