Raah-e-Noor رہِ نور
اردو
EnglishاردوالعربيةBahasa IndonesiaTürkçeFrançais

صفحۂ اول › قرآن میں انبیاء کرام › ادریس

إدريس عَلَيْهِ ٱلسَّلَامُ

ادریس

قرآن ادریس علیہ السلام کو سچا انسان اور نبی کہتا ہے۔ اللہ نے انہیں بلند مقام عطا فرمایا۔ ان کا ذکر صبر کرنے والوں اور نیک لوگوں میں ہے۔ قرآن ان کی زندگی کی مزید تفصیل نہیں بتاتا۔

قرآن سے

وَٱذۡكُرۡ فِي ٱلۡكِتَٰبِ إِدۡرِيسَۚ إِنَّهُۥ كَانَ صِدِّيقٗا نَّبِيّٗا

اور اس کتاب میں ادریس (علیہ السلام) کا بھی ذکر کر، وه بھی نیک کردار پیغمبر تھا.

مريم 19:56

وَرَفَعۡنَٰهُ مَكَانًا عَلِيًّا

ہم نےاسے بلند مقام پر اٹھا لیا.[1]

مترجم کے حواشی

[1] حضرت ادریس علیہ السلام، کہتے ہیں کہ حضرت آدم (عليه السلام) کے بعد پہلے نبی تھے اور حضرت نوح (عليه السلام) کے یا ان کے والد کے دادا تھے، انہوں نے ہی سب سے پہلے کپڑے سیئے، رفعت مکان سے مرادہے؟ بعض مفسرین نے اس کا مفہوم رُفِعَ إِلَى السَّمَاءِ سمجھا ہے کہ حضرت عیسیٰ (عليه السلام) کی طرح انہیں بھی آسمان پر اٹھا لیا گیا لیکن قرآن کے الفاظ اس مفہوم کے لئے صاف نہیں ہیں اور کسی صحیح حدیث میں بھی یہ بیان نہیں ہوا۔ البتہ اسرائیلی روایات میں ان کے آسمان پر اٹھائے جانے کا ذکر ملتا ہے جو اس مفہوم کے اثبات کے لئے کافی نہیں۔ اس لئے زیادہ صحیح بات یہی معلوم ہوتی ہے کہ اس سے مراد مرتبے کی وہ بلندی ہے جو نبوت سے سرفراز کر کے انہیں عطا کی گئی۔ وَاللهُ أَعْلَمُ

مريم 19:57

وَإِسۡمَٰعِيلَ وَإِدۡرِيسَ وَذَا ٱلۡكِفۡلِۖ كُلّٞ مِّنَ ٱلصَّـٰبِرِينَ

اور اسماعیل اور ادریس اور ذوالکفل[1] ، (علیہم السلام) یہ سب صابر لوگ تھے.

مترجم کے حواشی

[1] ذوالکفل کے بارے میں اختلاف ہے کہ وہ نبی تھے یا نہیں؟ بعض نے ان کی نبوت کے اور بعض ولایت کے قائل ہیں۔ امام ابن جریر نے ان کی بابت توقف اختیار کیا ہے، امام ابن کثیر فرماتے ہیں، قرآن میں نبیوں کے ساتھ ان کا ذکر ان کے نبی ہونے کو ظاہر کرتا ہے۔ واللہ اعلم۔

الأنبياء 21:85

ان سب پر سلام ہو۔ واقعات صرف قرآن سے خلاصہ کیے گئے ہیں؛ دوسرے ذرائع کی تفصیلات شامل نہیں کی گئیں۔

آخری بار جانچا گیا: