Raah-e-Noor رہِ نور
اردو
EnglishاردوالعربيةBahasa IndonesiaTürkçeFrançais

صفحۂ اول › قرآن الف سے ی › پریشانی اور بے چینی

پریشانی اور بے چینی

پریشانی اور بے چینی

قرآن سے

ٱلَّذِينَ ءَامَنُواْ وَتَطۡمَئِنُّ قُلُوبُهُم بِذِكۡرِ ٱللَّهِۗ أَلَا بِذِكۡرِ ٱللَّهِ تَطۡمَئِنُّ ٱلۡقُلُوبُ

جو لوگ ایمان ﻻئے ان کے دل اللہ کے ذکر سے اطمینان حاصل کرتے ہیں۔ یاد رکھو اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو تسلی حاصل ہوتی ہے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] اللہ کا ذکر سے مراد، اس کی توحید کا بیان ہے، جس سے مشرکوں کے دلوں میں وسوسہ پیدا ہو جاتا ہے، یا اس کی عبادت، تلاوت قرآن، نوافل اور دعا و مناجات ہے جو اہل ایمان کے دلوں کی خوراک ہے یا اس کے احکام و فرامین کی اطاعت و بجا آوری ہے، جس کے بغیر اہل ایمان و تقویٰ بےقرار رہتے ہیں۔

الرعد 13:28

فَإِنَّ مَعَ ٱلۡعُسۡرِ يُسۡرًا

پس یقیناً مشکل کے ساتھ آسانی ہے.

الشرح 94:5

إِنَّ مَعَ ٱلۡعُسۡرِ يُسۡرٗا

بیشک مشکل کے ساتھ آسانی ہے.[1]

مترجم کے حواشی

[1] یہ آپ (صلى الله عليه وسلم) کے لئے اور صحابہ (رضي الله عنهم) کے لئے خوشخبری ہے کہ تم اسلام کی راہ میں جو تکلیفیں برداشت کر رہے ہو تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کے بعد ہی اللہ تمہیں فراغت وآسانی سے نوازے گا۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا، جسے ساری دنیا جانتی ہے۔

الشرح 94:6

سنت سے

اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْهَمِّ وَالْحَزَنِ، وَالْعَجْزِ وَالْكَسَلِ، وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ، وَضَلَعِ الدَّيْنِ، وَغَلَبَةِ الرِّجَالِ

Narrated Anas bin Malik: The Prophet ﷺ used to say, “O Allah! I seek refuge with You from worry and grief, from incapacity and laziness, from cowardice and miserliness, from being heavily in debt and from being overpowered by (other) men.”

ترجمہ (انگریزی، sunnah.com)

صحیح بخاری 6369 · صحیح

آج کے لیے قدم

  1. اللہ کو کثرت سے یاد کریں، دلوں کو اسی کے ذکر سے سکون ملتا ہے (الرعد 13:28)۔
  2. صحیح بخاری 6369 کی دعا یاد کریں اور صبح و شام پڑھیں۔
  3. جو آپ کے اختیار میں ہے وہ کریں، پھر نتیجہ اللہ پر چھوڑ دیں (توکل)۔
  4. اگر پریشانی روزمرہ زندگی روک دے تو ڈاکٹر یا ماہر سے بھی بات کریں، اسباب اختیار کرنا سنت ہے۔

Translation: Urdu Translation - Muhammad Junagarhi — QuranEnc.com, version 1.1.3. Translated by Muhammad Ibrahim Junagarhi, developed under the supervision of the Rowwad Translation Center. The original translation is available for the purpose of expressing opinion, evaluation, and continuous development. Hadith: sunnah.com.